
تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت ہوئی،وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کتنے افراد کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے؟ اس پر تفتیشی افسر نے کہاکہ عابد حسین، سید زین، مزمل حسین، علی جاویداور عبدالرحمان کی شناخت پریڈ ہو چکی ہے،اسامہ معاذ، افضل مالک، حسان نیازی، رانا عدیل اورنعیم قمر کی بھی شناخت پریڈ ہو چکی۔
تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ سکندرصدیق اورمحمد اعظم کی شناخت پریڈ مکمل نہیں ہوئی، فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرانا ضروری ہے۔تفتیشی افسر نے کہاکہ تین افراد رہتے ہیں جن کے فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ نہیں ہوئے۔
عدالت نے کہا ان تینوں افراد کو ٹیسٹ کروانے کیلئے پیرتک کاوقت دیتے ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں حسان نیازی سمیت10 وکلا کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37kBmBy
0 comments: