Thursday, December 10, 2020

پاکستان کی ترسیلات زر میں28اعشاریہ4فیصد اضافہ

پاکستان کی ترسیلات زر میں28اعشاریہ4فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زرمسلسل چھٹے ماہ بھی 2ارب ڈالرمستحکم ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ نومبر2020میں ترسیلات زر2ارب 34کروڑڈالر رہی۔ جوگزشتہ سال کےمقابلےمیں 2اعشاریہ 4فیصدزیادہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس پر ٹویٹ کیا کہ پاکستان کی معیشت کے لیے خوشخبری ہے مسلسل 6ماہ ترسیلات زر 2ارب ڈالرتک پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ رواں سال ترسیلات زر 28اعشاریہ4 فیصد بڑھی ہیں۔

 

 

گزشتہ ماہ اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ مالی سال 2021 میں ترسیلات زر میں ریکارڈ 9.4 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال سے یہ اضافہ ساڑھے 26 فیصد زیادہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے 30 فیصد، امریکہ سے 16 فیصد اور لندن سے 14 فیصد اضافی رقوم پاکستان بھیجی گئیں۔

اکتوبر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر سے زائد رقوم وطن بھیجی ہیں اور مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ترسیلات زر 7.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3meHgLu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times