Sunday, April 21, 2019

دفترخارجہ کی سری لنکا میں دھماکوں کی شدید مذمت

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سری لنکا میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سری لنکا میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف سری لنکا کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے اپنے پیغام میں ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے چرچ، ہوٹلوں میں دھماکوں سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں پاکستان حکومت سری لنکا کے ساتھ کھڑی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان حکومت دہشت گردی کے خلاف سری لنکا کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور تین ہوٹلوں میں دھماکے کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک ہوگئے۔

ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز بسیلیکا چرچ میں ایسٹر کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VXLef1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times