Friday, November 27, 2020

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی

سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی ، جس کے بعد میت کو پاکستان کیلئے روانہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ آج11بجےلندن میں ادا کی جائے گی ، نماز جنازہ میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

جس کے بعد میت کو آج شام پاکستان کیلئے روانہ کیا جائے گا اور میت نجی ایئرلائن کی پروازسے ہفتے کو لاہور پہنچے گی، نواز شریف اور شہباز شریف کی ہمشیرہ اور ان کے دونوں بہنوئی جسد خاکی کے ہمراہ آئیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا تھا کہ بیگم شیم اختر کی نماز جنازہ شریف سٹی کےگراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، جس دن جسد خاکی آئے گا اسی دن نماز جنازہ ہوگا اور آبائی قبرستان میں تدفین ہوگی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جیسے ہی نماز جنازہ کا وقت طے ہوگا عوام الناس کو بتا دیا جائے گا، نواز شریف کے معالجین نے انہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انکا علاج مکمل ہو،ہم کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

واضح رہے کہ نواز اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر 93 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئیں تھیں۔

ان کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی سمیت ملک بھر کی سیاسی و مذہبی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3o1Ganm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times