
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شرکتت کے لیے آج پانچ روز کے لیے پرول پر رہا کیا جائے گا۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو دوپہر 2 بجے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا جائے گا۔ پرول پر رہائی کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن یا جاتی امرا جائیں گے۔
بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔
شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق کورونا کی وجہ سے نماز جنازہ میں صرف 30 افراد کو شرکت کی اجازت ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شریف خاندان کے انتہائی قریبی افراد شرکت کریں گے۔
قبل ازیں پنجاب کابینہ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی پانچ روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی۔
ہم نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی وزراء سے تھرو سرکولیشن شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو اپنی دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری لی۔
ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں لیگی رہنماؤں کی پیرول پر رہائی نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کے پاکستان پہنچنے کے وقت سے شروع ہو گی۔
پرول سمری کے تحت رہائی ملنے پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز ضلع نہیں چھوڑ سکیں گے۔ پولیس اہلکاروں کو دونوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ رہائی کے وقت میں جیل واپسی کا سفر شامل نہیں ہو گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3maSeCt
0 comments: