
کویت میں معمر تارکین وطن کی تعداد ستر ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، ایسے میں حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
کویت نے سال دوہزار اکیس سے ساٹھ سال سے زائد عمر کے تارکین وطن کے اقامے تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کویتی حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں ہائی اسکول کی تعلیمی سطح اور پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے زیر اہتمام ساٹھ سال سے زائد عمر کے ستر ہزار سے زائد ٖغیر ملکی معمر افراد کو کویت سے روانہ ہونا ہوگا۔
صرف ان شرائط کو پورا کرنے والے افراد کو اپنا اقامہ انحصاری ویزے پر منتقل کرنے کی اجازت ہوگی جن کے بچے کویت میں کام کررہے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ نئے سال سے کویت میں کام کرنے والوں افراد کا اقامہ صرف ایک سال کے لئے تجدید کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل کویتی وزارت داخلہ نے ملک میں مقیم تارکین وطن کو اقامے میں بچوں کا اندراج کروانے کے لیے مہلت دی تھی۔
کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 8 ہزار سے زائد غیرملکی بچے بغیر اندراج کے کویت میں رہائش پذیر ہیں، ان بچوں کے والدین نے پیدائش کے بعد ان کا اندراج نہیں کرایا، کویتی قانون کے بموجب یہ بچے نامعلوم کے خانے میں چلے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے بچوں کے اندراج کے حوالے سے جاری کیا جانے والے نئے منصوبے کے تحت بچے کی پیدائش سے 4 ماہ کے اندر اقامے میں اندراج کرانا لازمی ہوگا بصورت دیگر چار دینار ہر روز کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JpGTzG
0 comments: