Sunday, November 22, 2020

صاحبزادہ سلطان نے پانچویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی جیت لی

 تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی

صاحبزادہ سلطان محمد علی نے پانچویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی اپنے نام کر لی۔

مظفر گڑھ میں تین روزہ پانچویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز 20 نومبر سے ہوا تھا اور آج ریلی کے آخری روز سلطان محمد علی پہلے نمبر پر آئے ہیں۔

پانچویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے آخری روز دفاعی چیمپئن آصف فضل چوہدری دوسرے نمبر پر رہے۔

سلطان محمد علی نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 6 منٹ اور 14 سیکنڈ میں پورا کیا جب کہ آصف فضل چوہدری نے ایک گھٹنہ 7 منٹ اور 6 سیکنڈ میں 150 کلو میٹر کا ٹریک عبور کیا۔

دوسری جانب بائیکرز کی ریس میں ابراہیم خان نے پہلی، ضیغم چوہان نے دوسری اور معین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nKGGG9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times