Wednesday, October 14, 2020

چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پردستخط کردیئے

چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پردستخط کردیئے

 قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیے۔ آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن پر جاری کیے گئے ہیں۔

نیب کی جانب سے وارنٹس آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف علی زرداری کی دراخواست ضمانت پر سماعت ہو گی۔

یاد رہے کہ تفتیشی ٹیم نے چیئرمین نیب سے وارنٹس گرفتاری کی درخواست کر رکھی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lOjfuE

0 comments:

Popular Posts Khyber Times