Wednesday, October 14, 2020

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 755 نئے کیسز سامنے آگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 755 نئے کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا وائرس کے 755نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار218 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق24گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار 614 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں3لاکھ 5ہزار398 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیوکیسزکی تعداد 9ہزار209 ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں2 ہزار277 اور سندھ میں 2 ہزار566 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 191، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار681 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار237، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار997، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار464، بلوچستان میں 15 ہزار599، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 982 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار258 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iXMJV9

0 comments:

Popular Posts Khyber Times