Wednesday, October 14, 2020

اپوزیشن جماعتوں کو کراچی کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی

اپوزیشن جماعتوں کو کراچی کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی

اپوزیشن جماعتوں کو 18 اکتوبر کو کراچی کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی۔

 انتظامیہ کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کوجلسے کی اجازت دے دی گئی، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ڈپٹی کمشنرکی جانب سے جلسے کا اجازت نامہ جاری کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت 18 نکاتی پابندیوں کےتحت دی گئی ہے، پابندیوں کی خلاف ورزی پرایکشن کیا جائے گا.

اجازت نامے کے مطابق ریاست پاکستان کےخلاف کسی قسم کی تقریرپرمکمل پابندی ہوگی، اسلحے کی نمائش، جلسے کے اطراف مین روڈ کوبند یا ٹریفک جام کرنے کی ممانعت ہوگی۔

جلسے میں کسی بھی جانی یامالی املاک کےنقصان ہونے پرذمےدار جلسے کی انتظامیہ ہوگی، جلسے کے منتظمین کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پرمکمل عمل درآمد کرنا ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجازت نامے کے نکات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، پروگرام کو دی گئی اجازت کے مطابق جلسہ مقررہ وقت کے اندرختم کرنا لازمی ہوگا۔

جلسے میں گاڑیوں کی پارکنگ ایک ہزار میٹر کی دوری پر کی جائے گی، جلسہ گاہ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا لازمی ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dAuG6w

0 comments:

Popular Posts Khyber Times