Friday, October 2, 2020

ڈاکٹرثمرمبارک مند نے نوازشریف کا ریورس انجینئرنگ کا دعوی مسترد کردیا

ڈاکٹرثمرمبارک مند نے نوازشریف کا ریورس انجینئرنگ کا دعوی مسترد کردیا

معروف سائنسدان ڈاکٹرثمرمبارک مند نے نوازشریف کا ریورس انجینئرنگ کا دعوی مسترد کردیا، سابق وزیراعظم نےپاکستان میں کروز میزائل بنانے کا دعوی کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق معروف سائنسدان ڈاکٹرثمرمبارک مند نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا ریورس انجینئرنگ کادعویٰ مستردکرتے ہوئے کہا امریکی میزائل ٹوماہاک کی ریورس انجینئرنگ کادعویٰ درست نہیں، نواز شریف کے ریورس انجینئرنگ کے دعوے سے اتفاق نہیں کرتا۔

معروف ایٹمی سائنسدان کا کہنا تھا کہ ریورس انجینئرنگ کامیزائل نہایت نازک ہوتاہے، مضحکہ خیزہےمیزائل گرےاوراس کےٹکڑےنہ ہوں، یہ سچ ہے علاقے سے میزائل ملے مگر وہ چند ٹکڑے تھے۔
ڈاکٹرثمرمبارک مند نے کہا تباہ شدہ ملبےاورچھوٹےٹکڑوں پرکیاریسرچ کی جا سکتی ہے؟ پاکستان سے امریکا نے یہ ملبہ واپس مانگا بھی نہیں تھا تاہم ہمارے پاس امریکا کی ایسی کوئی درخواست آئی ہی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تو محض کوڑے کرکٹ کا ڈھیر تھا جو بے سود تھا، امریکا ملبہ مانگتا تو واپس بھی کردیتے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HHr9Hs

0 comments:

Popular Posts Khyber Times