Thursday, February 21, 2019

ڈاکٹر عاصم کے میڈیکل چیک اپ کیلئے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور

ڈاکٹر عاصم کے میڈیکل چیک اپ کیلئے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کو چوبیس فروری سے اٹھائیس مارچ تک میڈیکل چیک اپ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ پیشی کے دوران سابق وفاقی وزیر کی عدالت میں طبیعت بگڑ گئی۔ میڈیکل ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چار سو باسٹھ ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کیلئے ڈاکٹر عاصم حسین پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچے تو ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں صوفے پر لٹا کر فوری طور پر ڈاکٹروں کو طلب کرلیا گیا۔

اسپتال کی ٹیم ایمبولینس لے کر نیب کورٹ پہنچی اور سابق وفاقی وزیر کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کا بلڈ پریشر بڑھ گیا ہے اور ای سی جی رپورٹ بھی ٹھیک نہیں آئی۔ بعدازاں انہیں ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے میڈیکل چیک اپ کیلئے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرلی۔ انہیں 24 فروری سے 28 مارچ تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔

ریفرنس میں نیب کے گواہ واثق الیاس نے بیان قلم بند کرایا۔ کرپشن ریفرنس کی مزید سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GVsW9s

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times