Tuesday, October 6, 2020

خیبر پختونخوا حکومت نے اسکول بیگز کے وزن سے متعلق مجوزہ قانون تیار کرلیا

خیبر پختونخوا حکومت نے اسکول بیگز کے وزن سے متعلق مجوزہ قانون تیار کرلیا

خیبر پختونخوا حکومت نے اسکول بیگز کے وزن سے متعلق مجوزہ قانون تیار کرلیا۔

خیبر پختونخوا حکومت کا اسکول بیگز کے وزن سے متعلق مجوزہ اسکول بیگز ایکٹ ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا قانون ہے۔

 نرسری جماعت کے بچوں کے اسکول بیگز کا وزن 1.5 کلوگرام، پہلی جماعت کے اسکول بیگز کا وزن 2.4 کلوگرام جب کہ دوسری سے پانچویں جماعت کے اسکول بیگز کا وزن 2.5 سے 5.3 کلوگرام تک ہوگا۔

مجوزہ اسکول بیگز ایکٹ کے مطابق چھٹی سے دسویں جماعت تک اسکول بیگز کا وزن 5.4 سے 6.5 کلوگرام تک ہوگا جب کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے اسکول بیگز کا وزن 7 کلوگرام تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور پر نجی اسکولوں کو 2 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34vRkJ4

0 comments:

Popular Posts Khyber Times