
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بھارتی فوج کی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی۔
State sponsored terrorism by Indian Occupation Forces on innocent Kashmiris including unethical targeting of civilian population across LOC are highly condemnable.Bullets can never suppress unarmed brave Freedom Fighters.Indian Army must respect ethics of professional soldiering.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 17, 2018
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ قابض بھارتی افواج کی معصوم کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔
اپنے بیان میں میجر جنرل آصف غفور نے لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت سے متعلق کہا کہ بھارتی فورسز کا کنٹرول لائن کے پار شہری آبادی کو نشانہ بنانا غیر اخلاقی اور قابل مذمت ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بندوق کی گولیاں آزادی کے غیر مسلح بہادر مجاہدین کو کبھی کچل نہیں سکتیں، بھارتی فوج کو پیشہ ورانہ اخلاقیات کا احترام کرنا چاہیے۔
واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ دنوں 11 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف حریت قیادت نے مقبوضہ وادی میں تین روز ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2A0bCMs
0 comments: