صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 'دہشت گرد' ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کو پکڑ لیا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی کیپٹن اور 3 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ پاک افغان سرحد کے قریب بویا کے علاقے میں ہونے والی اس لڑائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کیا گیا۔
ادھر اس رپورٹ کے اشاعت تک مارے گئے دہشت گردوں کے شناخت کا علم نہیں ہوسکا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ncCKP9
0 comments: