وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک دفعہ پھر وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کی جانب سے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر دوبارہ پاکستانی ہائی کمیشن کا نمائندہ وارنٹس کی تعمیل کے لیے گیا تھا لیکن وہاں موجود شخص نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ ہم نے نواز شریف کی حاضری یقینی بنانے کا پراسیس شروع کر رکھا ہے۔
وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالا تھا، اب وہ خود ذمہ دار ہے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سابق وزیراعظم کی حاضری یقینی بنائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ نواز شریف کی رہائش گاہ پر موجود یعقوب نامی شخص نے پہلی بار بھی وارنٹ گرفتاری موصول کرنے سے انکار کیا تھا۔
کیس کی سماعت کرنے والے جسٹس عامرفاروق نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا ہے تو انکو واپس لانے کے لئے بھی کوشش کرنی ہو گی۔ جب وفاقی حکومت نے نواز شریف کا نام نکالا تھا تو عدالت کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔
وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کے مطابق نوازشریف کو واپس لانے کیلئے فارن آفس کے ذریعے برطانوی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33eY9ze
0 comments: