Wednesday, September 30, 2020

وفاقی حکومت کا نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرائم منسٹر (پی ایم) ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا ہے، نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔

اس اقدام سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو ایک مخصوص ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر میسر ہو سکے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیر اعظم آفس کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا اور اس کے ذریعےکسی بھی ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی۔

اس ضمن میں وزیر اعظم آفس نے بتایا کہ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا اور اس نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم آفس نے یہ بھی بتایا کہ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے قیام کے لیے ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے گی اور نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے قانون سازی بھی کی جائے گی۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق قانون سازی کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت ہو گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cKRnV5

0 comments:

Popular Posts Khyber Times