Saturday, September 19, 2020

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن اے پی سی کی تیاریاں تیز، زرداری اور نواز شریف کی بھی شرکت

 سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن اے پی سی کی تیاریاں تیز کردیں گئیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی صحت سےمتعلق خیریت دریافت کی اور ان کو اے پی سی میں ورچوئیل شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

اس دوران گفتگو کر تے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی مل کر میثاق جمہوریت کو لے کر آگے بڑھائیں گے، اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری دعا اور تمام ہمدردیاں پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کردیا ہے کہ آصف علی زرداری بھی اے پی سی میں ورچوئیل شرکت کریں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iKKpBv

0 comments:

Popular Posts Khyber Times