Sunday, September 13, 2020

ٹورنٹو: کینیڈا میں مسجد کے نگران کو چھری کے وار سے شہید کر دیا

کینیڈا

کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کی ایک مسجد کے نگران کو چھری کے وار کر کے شہید کر دیا گیا۔

ٹورنٹو پولیس کے مطابق مسجد کے نگران پر اس وقت حملہ کیا گیا جب ول نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے، حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن آف ٹورنٹو کے اندر باہر سے شواہد اکٹھےکر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ منافرت پر مبنی جرم ہے یا واردات کی کوئی اور وجہ ہے؟

دوسری جانب انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن نے مسجد کے باہر ہونے والے قاتلانہ حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی کے افراد حملے کے حوالے سے کسی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کریں کیونکہ معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔

تنظیم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والے اپنے مسلمان بھائی کو دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3irpWBL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times