Sunday, September 13, 2020

پی آئی اے انجینئر جہاز سے گر کر زخمی ہوگیا

پی آئی اے

اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا انجینئر جہاز سے گر کر زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق انجینئر ذکریا قریشی پارکنگ نمبر 19 پر جہاز کی مرمت کررہے تھے کہ اس دوران توازن بگڑنے سے نیچے آگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی انجینئر کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ذکریا قریشی کو اندرونی چوٹیں آئی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سےباہر ہے، انہیں ٹراما سینٹر سے نجی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33pyCCr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times