Sunday, September 13, 2020

فیصل آباد: بیماروالدہ کی دوائی لینے کے بہانے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد میں دو افراد نے لڑکی کو بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

فیصل آباد میں دو افراد نے بیمار والدہ کی دوائی لینے کے بہانے لڑکی کو بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے علاقے میں دو ملزمان زبیر اور اصغر نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ شوگر کی مریضہ ہے، انہیں فون کر کے ملزمان نے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک سے شوگر کے مرض کے علاج کی دوائی منگوائی ہے، والدہ کے علاج کے لیے وہ بھی دوائی لے جائے، جب متاثرہ لڑکی دوائی لینے گئی تو دونوں ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر تھانہ سٹی جڑانوالہ میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Rpngss

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times