Sunday, September 13, 2020

سینیٹائزر کے استعمال سے انسانی صحت متاثر! جانئے خبر میں

سینیٹائزر کے استعمال سے انسانی صحت متاثر ہو سکتی ہے

کرونا وبا کے سامنے آنے کے بعد سے ماہرین نے شہریوں کو سینیٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ دیا تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

ایک طرف تو ماہرین نے سینیٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ دیا تو دوسری جانب سینیٹائزر کے حوالے سے قیاس آرائیں بھی شروع ہوگئیں اور متعدد لوگوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے غیر مصدقہ واقعات بھی شیئر کیے۔

انٹرنیٹ صارفین میں سے کچھ نے بتایا کہ سینیٹائزر استعمال کرنے کے بعد چولہے کے قریب نہیں جانا چاہیے کیونکہ اس سے ہاتھ متاثر ہوتے ہیں جبکہ کچھ نے خطرناک بیماریوں کا اندیشہ بھی ظاہر کیا۔

افواہوں کے بعد دنیا بھر میں سینٹائزر کی فروخت میں کمی بھی دیکھی گئی تھی مگر ماہرین نے پھر شہریوں کو مطمئن کیا کہ وہ معیاری سینیٹائزر استعمال کریں گے تو نقصان سے محفوظ رہیں گے۔

امریکی جریدے فوربز میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر معیاری سینیٹائزر کے استعمال کی وجہ سے شہریوں کے ہاتھ کی جلد متاثر ہورہی ہے جس سے کینسر کا خدشہ بھی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FjqX0x

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times