قومی ائر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن متبادل طور پر بحال کر دیا۔
پی آئی اے کی پہلی پرواز 9702 مانچسٹر سے 265 مسافروں کو لے کر رات گئے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی۔
پرواز مانچسٹر کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 5 منٹ پر روانہ ہوئی۔
مانچسٹر ائرپورٹ پر جشن آزادی کی مناسبت سے پاکستانی پرچم بھی آوایزاں کیا گیا جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے بھی قومی پرچم کے لباس زیب تن کیے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے 21 مارچ کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے باعث اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جس کے بعد پاکستان نے برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے مئی میں پرواز شروع کی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FsZNUz
0 comments: