Monday, August 3, 2020

اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے گھر ننھے مہمان کی آمد

اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور
حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ حمزہ نے ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پررات گئے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والے حمزہ عباسی نے رات گئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ "’اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ میرا بیٹا اللّہ کا شکر گزار بندہ، ایک اچھا، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللّہ اس کی زندگی اور آخرت میں برکت عطا کرے۔‘

حمزہ نے اپنے پیغام میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PhxkT4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times