
سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس خارج کرنےکی استدعا کر رکھی ہے۔ان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس خارج ہونے کی درخواست پر فیصلے تک فرد جرم مؤخر کی جائے۔
واضح رہے کہ کیس کی گزشتہ سماعت پر سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور اسد عباسی ایڈووکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش ہوئے تھے اور سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی تھی۔آصف زرداری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرا ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس سے کوئی تعلق نہیں بنتا، نیب کا ضمنی ریفرنس خارج کیا جائے، ہریش کمپنی کو ٹھیکوں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست پر نیب کو نوٹس ارسال کیا ہے جس پر کل تک جواب طلب کیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3frTFIm
0 comments: