Monday, August 3, 2020

اسلام آباد: کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر دیا گیا

 کشمیر ہائی وے
حکومت نے اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر دیا ہے جب کہ نئے نام سے ڈائریکشن بورڈز اور سائن بورڈ بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔

حکومت نے وفاقی دارالحکومت سے کشمیر جانے والی شاہراہ کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کیا ہے۔ این ایچ اے نے ڈھوکری چوک، فیض آبار، زیرو پوائنٹ، گولڑہ موڑ اور ایکسپریس وے پر نئے نام دے بورڈز نصب کئے گئے۔

سری نگر ہائے وے کا باقاعدہ افتتاح 5 اگست کو ایک تقریب کے ذریعے کیا جائے گا جو دو مرحلوں میں ہو گا۔ پہلے مرحلے میں مراد سعید افتتاح کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ افتتاح کریں گے۔

 

نام کی تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنا ردعمل دے رہے ہیں اور سائن بورڈز کی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fptyBK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times