Monday, August 3, 2020

بہاولپور: ماں نے اپنے 10سالہ بیٹےکو آگ لگا دی

بہاولپور: ماں نے اپنے 10سالہ بیٹےکو آگ لگا دی
بہاولپور میں مبینہ طور پر ماں نے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے 10سالہ بیٹےکو آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق چک 26 ڈی بی کے رہائشی محمد اقبال نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی سابقہ بیوی نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر میرے 10 سالہ بیٹےکو آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی۔

واقعے میں بچے کا پورا جسم بری طرح جھلس گیا ہے اور بچے کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ اور اس کےخاوند کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات سامنے آسکیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30mEps5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times