Wednesday, August 5, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیروت دھماکوں کو حملہ قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیروت دھماکوں کو حملہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیروت دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے جرنیلوں سے بات کی ہے یہ دھماکوں سے زیادہ حملہ لگتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا لبنان کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کےلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کے درالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 78 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ قریباً چار ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،گورنر سندھ

لبنان کے مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ دو دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں متعدد گھروں، دفاتر اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ درجنوں گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں آٹھ کلو میٹر دور تک سنی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں بندرگاہ کا علاقہ بہت بری طرح متاثر ہوا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30uWtjy

0 comments:

Popular Posts Khyber Times