Wednesday, August 5, 2020

بیروت دھماکوں سے کچھ گھنٹے قبل اسرائیلی وزیراعظم کے دھمکی آمیز بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاکردیا

 اسرائیلی وزیراعظم
لبنان کے دارلحکومت بیروت میں پراسرار دھماکے میں 75 سے زائد افراد مارے گئے ہیں اور ایسے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے آفس کی طرف سے جاری دھمکی آمیز بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاکردیا۔

دھماکوں سے دو گھنٹے قبل " پرائم منسٹر آف اسرائیل" کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے وزیراعظم نیتن یاہو کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ " ہم نے ایک سیل کو نشانہ بنایا گیا اور اب انہیں بھیجنے والوں کا نشانہ بنائیں گے ، ہم وہ تمام کریں گے جو ہمارے دفاع کے لیے ضروری ہے ، میں حزب اللہ سمیت ان تمام کو تجویز دیتا ہوں کہ اس پر غور کریں"۔
پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،گورنر سندھ

 ان کی طرف سے مزید لکھاگیا کہ " یہ فالتو الفاظ نہیں، یہ ریاست اسرائیل کا وزن رکھتے ہیں، اسے سنجیدگی سے لیاجائے گا"۔

 صرف یہی نہیں بلکہ دھماکہ ہونے کے چند گھنٹے بعد اسی ٹوئٹر اکائونٹ پر اسرائیل نے پینترا بدلا اور امدادی سرگرمیوں میں معاونت کی پیشکش بھی کرڈالی ۔ لکھا گیا کہ"وزیراعظم نیتن یاہو نے این ایس سی کے سربراہ بین شبت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے مڈل ایسٹ پیس پراسیس کے کوارڈینیٹر سے رابطہ کریں اور وضاحت کریں کہ اسرائیل مزید کیسے لبنان کی معاونت کرسکتا ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31hS8j2

0 comments:

Popular Posts Khyber Times