ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر شاہراہ دستور پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمارا احتجاج کرنے مقصد یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا دنیا کو بھی احساس ہو۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن میں ہرچیز کی بندش ہے، مقبوضہ کشمیر کےعوام کو جبری لاک ڈاؤن سے4ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
صدرمملکت صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شملہ معاہدے پر بھارت آج تک کشمیر پر مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہوا، بھارت نے اسرائیل سے ظلم کرنے کی ٹیکنالوجی لی ہے، اس نے اسرائیل سے سیکھ کر ہی ڈیمو گرافی بدلنے کی کوشش کی، انتہا پسند بھارت نے کشمیری مسلمانوں کیخلاف پیلٹ گنز کا استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، اس کے باوجود ہم نے جواب میں پھر بھی امن کی بات کی بھارتی آئین میں آرٹیکل 370کابھی پاکستان مخالف تھا، بھارت کے کشمیر میں اقدامات غیرقانونی اور غلط ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے ساتھ ایک قدم بھی چلنے کو تیار نہیں ہیں، کشمیر میں نو لاکھ بھارتی فوجی موجود ہیں، ہم کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں، کشمیر ہندوستان کا حصہ ہی نہیں ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنے وعدوں پر پورا اترے۔
صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو آزادی دی جائے۔ حالات ٹھیک ہیں تو مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو آزادی دی جائے، پاکستان کا مطالبہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رابطے کے ذرائع بحال کئےجائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہر سیاسی جماعت اور پوری قوم متحد ہے، کشمیری خود کو اکیلا نہ سمجھیں ہم ان کے سفیر ہیں ہم کشمیریوں کی آزادی کیلئے آواز اٹھارہے ہیں اور ہمیشہ اٹھاتے رہیں گے، کشمیر کی آزادی کیلئے ہم پرامن کوشش کرتے رہیں گے، کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کے قریب ہے، رونے کا مقام ہے کہ نانا کو مار کر نواسے کو سینے پر بٹھا کر تصاویر بنائی گئیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DoFmHs
0 comments: