Monday, August 10, 2020

پہلی آن لائن پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس کا آغاز، گورنر سندھ کی بھی شرکت

عمران اسماعیل نے یو کے پاکستان بزنس کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا
یوکے پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام پہلی آن لائن پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

چیئرمین یوکے پاکستان بزنس کونسل جاوید ملک نے آن لائن پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس میں دنیا بھر سے شامل ہونے والے مندوبین کا خیرمقدم کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یو کے پاکستان بزنس کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔

چیئرمین یوکے پاکستان بزنس کونسل جاوید ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس مین پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکے پاکستان بزنس کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے مابین معاشی تعلقات کو مزید وسعت دے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3acRpDQ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times