سعودی ذرائع ابلاغ نے آرامکو کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیٹرول 91 جو گزشتہ ماہ ایک ریال 29 ھللہ فی لیٹر کے حساب سے دستیاب تھا۔ اب نئی قیمت ایک ریال 43 ھللہ ہوگی۔ پیٹرول 91 کی قیمت میں 14 ھللہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول95 جو گزشتہ ماہ ایک ریال44 ھللہ میں دستیاب تھا، اب نئی قیمت ایک ریال 60 ھللہ ہوگی، قیمت میں 16 ھللہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئے نرخنامے کے مطابق ڈیزل 52 ھللہ اور مٹی کا 70 ھللہ فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ اعلا میے میں مزید کہا گیا کہ نئے نرخ منگل 11اگست سے نافذ العمل ہوں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں۔
عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔ آرامکو کی طرف سے ہر ماہ کی دس تاریخ کو پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PHuUgW
0 comments: