Monday, August 10, 2020

زلفی بخاری نے احسن اقبال کی تنقید کا ایسا کرارا جواب دیا ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی تنقید کا جواب دے دیا۔

ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا ہے کہ آپ نے اب تک غیر ملکی دوستوں سےصرف جعلی خطوط منگوائے اور جعلی خطوط کے ذریعے اپنی بدنام حکومت کی مدد کرنےکا کہا گیا۔

معاون خصوصی نے لکھا کہ آج وہ مشکل کا شکار پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنےمیں مدد کر رہے ہیں آپ یہ کبھی نہیں سمجھ سکتے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے پاکستانیوں کی یو اے ای سے مفت وطن واپسی کو غیرملکی دوستوں کاچندہ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات یو اے ای کی کاروباری شخصیت سہیل گلداری نے کیے تھے۔خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری نے 200 پاکستانیوں کو مفت ٹکٹس دیے۔

معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے سہیل گلداری سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی واپسی کا وعدہ پورا کرنے پر سہیل گلداری کے شکرگزار ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33McrrL

0 comments:

Popular Posts Khyber Times