پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بورڈ سیکریٹری کو سی اے اے کی تقسیم و دیگر معاملات پر تحفظات کی بنیاد پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ بورڈ سیکریٹری زبیر پراچہ کو برطرف کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر عثمان سعید کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ زبیر پراچہ کو عہدے سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کی منظوری کے بعد ہٹایا گیا ہے، زبیرپراچہ کوسی اےاے کی تقسیم ،دیگر معاملات پر تحفظات کے اظہار پر ہٹایا گیا۔
ذرائع کی جانب سے بونس، سروس ریگویشن پبلک نہ کرنے کے معاملہ بھی ہٹانے کی قرار دی جارہی ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ زبیر پراچہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل کی پوزیشن پر واپس چلے گئے، اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DIHvy3
0 comments: