Sunday, August 9, 2020

حکومت پاکستان نے کورونا وائرس سے متعلق شہریوں کو خوشخبری سنا دی

کورونا وائرس
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ٹرینیں، بسیں اور جہاز ایس اوپیز کے مطابق چل رہے ہیں، جہاں جہاں ہماری پروازوں پر پابندیاں لگیں وہاں پر چارٹرڈ فلائٹس آپریٹ کی جا رہی ہیں، کورونا کے حوالے سے پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم رہا۔

حکومتی پالیسی کوبھی کریڈیٹ دینا چاہیے، محرم الحرام پرامن گزرگیا تو پھر بیماری سے جان چھوٹ جائیگی۔ ہفتہ کو وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معیشت دباؤ میں ہونے کے باوجودحکومت نے اربوں روپے تقسیم کئے۔

جہاں جہاں ہماری پروازوں پر پابندیاں لگیں وہاں پر چارٹرڈ فلائٹس آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ وہ آپریشنل ہیں اور ڈومیسٹک پروازیں بھی بحال ہو چکی ہیں۔

ڈومیسٹک پروازوں میں 14فیصد کرایوں میں کمی کی جا رہی ہیں۔ سامان کی چالیس کی جگہ 73 کلو گرام کی سہولت ہو گی۔

امریکہ پہلے بھی پی آئی اے کی پرواز نہیں جاتیں تھیں مگر ہم نے سہولت فراہم کی،ہمارے پاس دو ماہ کی معیاد تھی۔ انشاء اللہ وقت مقررہ پر اپیل بھی دائر کر دی جائے گی۔

191 کپتانوں کو شو کاز دے کر سسپنڈ کر چکے ہیں،219 کو گراؤنڈ کیا گیا،28 کو نکالا گیا ہے۔

سب سے اہم انسانی زندگی ہے،سفر کو محفوظ بنانا مقصود ہے،کسی کو نشانہ بنانا مقصد نہیں،جعلی ڈگری پر اگر پائلٹ نکلا تو عوام کا ہی فائدہ ہو گا۔جو پائلٹ آئیں گے وہ سو فیصد کلیر ہو نگے۔

اب وہ جمہوریت نہیں رہی، جس میں دو نمبر لوگوں کو بھرتی کیا جاتا تھا۔ ہماری کوشش ہے، نئے جہاز بھی منگوائے جائیں، کچھ کی لیز پوری ہو رہی، انکے متبادل بھی جہاز لائے جائینگے۔

پہلے انشورنس پچاس لاکھ فی شخص ہوتی تھی،ہم نے مرحومین کو پہلے ہی دس لاکھ کے حساب سے ادا کر دی تھی۔ اب انشورنس بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی کا کوئی بدل نہیں لیکن ہم لواحقین کے مسائل کم کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gJMjRX

0 comments:

Popular Posts Khyber Times