Sunday, August 9, 2020

پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ نے ایک عربی سے شادی رچا لی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

آمنہ شیخ
 پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ نے سعودی شہری عمر فاروقی سے شادی کرلی ، دونوں کی شادی کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

آمنہ شیخ نے اپنی زندگی کے نئے فیصلے کا اعلان کیا، اور ذرائع نے بتایا کہ آمنہ شیخ نے کوڈڈ مائنڈز کے بانی اور انٹرنیٹ جینئس عمر فاروقی سے شادی کی اور آمنہ کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پہلی شادی سے چار سالہ بیٹی کی والدہ نے عمر فاروقی سے شادی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی شہری عمر فاروقی دبئی میں مقیم ہیں۔ وہ سرمایہ کار اور بچوں کو گیم بنانا سکھاتے ہیں۔ عمر اور اس کی ٹیم نے 4 سے 16 سال عمر کے بچوں کے لیے ان ہائوس 35 کوڈنگ کورس تیار کیے۔ 

آمنہ شیخ کے پاس بھی امریکہ کی شہریت ہے۔ اپنی ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے لفظ ’فیملی‘ کی وضاحت کی۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ فیملی ایک نعمت ہے۔ آمنہ نے فیملی کو ایک ایسا گروہ قرار دیا، جو ساتھ خواب دیکھتا ہے، کھیلتا ہے، ہنستا ہے اور غم و خوشی میں شریک رہتا ہے۔

آمنہ شیخ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اداکارہ سجل علی نے بھی مبارکباد دی۔ اس سے پہلے آمنہ شیخ انگوٹھیوں کی تصاویر بھی شیئر کرچکی ہیں لیکن ساتھ کچھ لکھا نہیں۔

جس کی وجہ سے مداح شش و پنج میں مبتلاء تھے۔ تصویر میں تین ہاتھ ہیں جن میں سے ایک ہاتھ چھوٹا ہے جو بچی کا محسوس ہو رہا ہے۔ بچی کے ہاتھ کی ہتھیلی پر دو انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں۔

آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا گیا ہے اور نا ہی کوئی ایموجی استعمال کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31CktAD

0 comments:

Popular Posts Khyber Times