
کراچی اوربلوچستان کےکئی شہروں کوپانی فراہم کرنےوالے مرکزی حب ڈيم میں پانی کی سطح 338 فٹ سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ آب پاشی نےبتایا ہے کہ حب ڈیم میں پانی سطح 338.5فٹ تک پہنچ گئی ہے اورڈیم میں پانی کی گنجائش339فٹ ہے،حب ڈیم میں پانی سطح 339بلند ہونے بعد اسپیل وے سے پانی کا اخراج شروع ہوجائے گا۔حب ڈیم بھرجانے کے حب ندی میں سیلابی صورتحال کا اندیشہ ہے۔
ایم ڈی واٹربورڈ نے بتایا کہ حب ڈیم کی صورتحال سےشہری وضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے اورواٹربورڈ کا عملہ بھی الرٹ ہے۔
خالد شیخ نے ہدایت کی کہ ڈیم اورحب ندی سے دور رہا جائے،مقامی انتظاميہ نے ہنگامی صورتحال کےباعث اطراف کےعلاقے خالی کرالئے ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کيا جارہا ہے، قریبی آبادی احتیاط کرے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YBjKPO
0 comments: