Sunday, August 9, 2020

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی موجودہ انتظامیہ نے 201 عارضی ملازمین کو خوشخبری سنادی، جانئے اہم تفصیلات

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی موجودہ انتظامیہ نے 201 عارضی ملازمین کو مستقل کیا ہے۔

اس بات کا انکشاف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء قیوم نے ایک بیان میں کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ ادوار میں یونیورسٹی میں ٹیسٹ اور انٹرویوز کے بغیر سیکڑوں عارضی تعیناتیاں کی گئیں۔

گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے ایشیئن ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کے زیرِ انتظام منعقدہ بین الاقوامی ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کویڈ 19 کے دوران علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجو د اپنے لاکھوں طلبہ کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو اپنایا اور ورکشاپس آگاہی ایل ایم ایس پورٹل کے ذریعے منعقد کیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے ٹیوٹرنگ اور مانیٹرنگ کے نظام میں بھی جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا، طلبہ کو کتب بھی آن لائن فراہم کی گئیں۔

ویبنار کا مقصد کورونا وائرس کی وباء کے دوران تعلیم تک رسائی اور تعلیمی سرگرمیوں میں شمولیت کر کے اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے بارے میں مختلف ممالک بالخصوص ممبر ممالک کے اٹھائے گئے اقدامات کا بغور جائزہ لینا اور ایشیاء میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ip4uwJ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times