
وادی جنت نظیر میں قابض بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں تیزی آگئی،نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں چھاپے،گرفتاریاں جاری،وادی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا،گلی گلی بزدل فوج کے اہلکار گشت کرنے لگے،تمام داخلی خارجی راستے بند کر دیے گئے۔ ریاستی دہشت گردی کی حالیہ لہر کے دوران گرفتاریوں اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔
مقبوضہ وادی میں جبری پابندیاں برقرار ہیں،بنیادی انسانی حقوق معطل،بیماروں کے لیئے ادویات ناپید،بچوں پر تعلیم کے دروازے بند،مظلوم کشمیری بھوک سے نڈھال،وادی میں انٹرنیٹ،موبائل فون،اور لینڈ لائن سروسز معطل ہیں۔
مہلک وائرس کی آڑ میں بھارتی فوج کو کشمیریوں پر مظالم کا نیا بہانہ مل گیا،کورونا کی تشخیص کی آڑ میں تفتیشی ٹیمیں زاتی معلومات،سفری تفصیلات اور رشتے داروں سے متعلق عجیب و غریب سوالات کر کے لوگوں کو حراساں کر رہی ہیں۔۔۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WoF6OW
0 comments: