
مراد علی شاہ آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے نجی ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات اور ٹیلی فونک بات چیت کے متعلق آصف علی زرداری سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں آئی جی سندھ کے معاملے پروفاقی حکومت کی رائے سے آگاہ کیا ۔سابق صدر نے وزیراعلیٰ سندھ کو جاری ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مکے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں آئی جی سے متعلق مشاورت سے آگاہ کیا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جونام دیے ان میں سے کسی ایک کو آئی جی بنایا جائے، آئی جی سندھ کے لیے مزید نام نہیں دیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30ZXlLW
0 comments: