
سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے کورونا وبا کی وجہ سے تعطل کا شکار تفریحی مراکز کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
سعودی عرب میں پرامن اور محفوظ تفریح ہیش ٹیگ کے عنوان سے سوشل میڈیا پر ایک مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ جس میں شہریوں کو تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے اطلاعات دی جا رہی ہیں۔
اس مہم کے تحت ملک میں مختلف شہروں میں ہونے والی تفریحی سرگرمیوں کی تفصیلات بھی بتائی جائیں گی۔ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ایس او پیز بھی واضح کر دیئے تاکہ کورونا کی وبا کے خطرات کی روک تھام کی جاسکے۔
تفریحی سرگرمیوں کے دوران سماجی فاصلہ، ماسک پہننا، مقرر کردہ راستوں پر چلنا اور تفریحی سرگرمیوں کا تعین کرنا اور باہمی فاصلہ قائم رکھنا جیسی شرائط شامل ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/392BSpE
0 comments: