Wednesday, January 16, 2019

دنیا بھر سے پاکستانیوں کے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا

دنیا بھر سے پاکستانیوں کے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کے بیرون ملک یہ بینک اکاؤنٹس سپین، اٹلی، فرانس، جرمنی اور دیگر ملکوں میں ہیں۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ دنیا بھر سے پاکستانیوں کے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا ہے۔ بیرون ملک موجود یہ بینک اکاؤنٹس سپین، اٹلی، فرانس، جرمنی اور دیگر ملکوں میں ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہیں۔ تاہم غیر ملکی بینک اکاؤنٹس رکھنے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اگلے دو سال میں کسی کے لئے بیرون ملک بینکوں میں اکاؤنٹ رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ قومی ادارے نے دبئی میں 537 افراد کی 1365 جائیدادوں کی تحقیقات کیں۔ دبئی میں 38 ارب مالیت کی 867 پراپرٹی ثابت کی جا سکیں۔ دبئی میں 316 افراد نے ایمنسٹی سکیم میں پراپرٹی قانونی بنائی، ایمنسٹی سکیم میں ایک ارب 20 کروڑ کا ٹیکس ملا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SXapwP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times