Thursday, July 16, 2020

پنجاب حکومت نے آن لائن بکرا منڈی ایپ متعارف کرادی

آن لائن بکرا منڈی ایپ
حکومت نے پنجاب نے عیدالاضحیٰ پر مویشیوں کی خریداری سے متعلق بکرا منڈی ایپ متعارف کرادی۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ’بکرا منڈی‘ اپیلیکیشن کے ذریعے قربانی کے جانور ایک کلک پر خریدے جاسکیں گے۔

ایپ میں مویشیوں کی تصاویر، عمر ، وزن ، نسل اور قیمت سمیت دیگر قیمتی تفصیلات درج ہوں گی، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صارف اپنی حیثیت کے مطابق مویشی کا انتخاب کرے گا۔

پنجاب حکومت نے مویشیوں کی آن لائن خریداری کی سہولت کرونا وبا کے پیش نظر متعارف کرائی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے منڈی جانے سے گریز کریں۔

 یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے دو روز قبل صوبے بھر میں کرونا وائرس کے حوالے سے عائد ہونے والی پابندیوں میں مزید پندرہ روز کی توسیع کا نوٹی فکیشن جار ی کیا جس کے بعد اب لاک ڈاؤن کا اطلاق تیس جولائی تک ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ اور سینیما ہال بند رہیں گے جبکہ سماجی و مذہبی اجتماعات اور کھیلوں کی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔

پنجاب کے وزیر صحت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مویشی منڈی شہر کی حدود سے ڈھائی کلومیٹر دور لگائی جائے گی، جہاں پارکنگ کا خاص انتظام ہوگا جبکہ شہریوں کے لیے داخلی اور خارجی راستے علیحدہ علیحدہ بنائیں گے جائیں۔

حکومت نے مویشی منڈی جانے والے شہریوں کو پابند کیا ہے کہ وہ ایس او پیز کا خاص طور پر خیال رکھیں، جن لوگوں کو کرونا کی علامات ہوں وہ منڈی نہ جائیں جبکہ بچوں اور بزرگوں کے منڈی میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CaHxy4

0 comments:

Popular Posts Khyber Times