Friday, March 22, 2019

سفید فام انتہا پسندوں کی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈ آرڈن کو دھمکیاں

 سفید فام انتہا پسندوں کی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈ آرڈن کو دھمکیاں
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈ آرڈن کی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور محبت پر پوری دنیا ان کی معترف ہے لیکن کچھ انتہا پسندوں کو ان کی انسانیت کے ساتھ محبت شائد پسند نہیں آئی اور انہوں نے دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔


نیوزی لینڈ کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پر جمعہ کی اذان اور خطبہ براہ راست پہلی مرتبہ نشر کیا گیا جبکہ النور مسجد میں جمعہ کی نماز کے موقع پر برطانوی وزیراعظم جسینڈ اآرڈن نے شرکت کی اور اس موقع پر آپﷺ کی حدیث مبارکہ بھی پڑھ کر سنائی ۔

وزیراعظم جیسنڈ اآرڈن اس وقت مسلم دنیا میں بے پناہ عزت و احترام حاصل کر چکی ہیں کیونکہ ان کے نزدیک انسانیت سب سے بڑی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر انتہا پسندوں نے جیسنڈا آرڈن کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنا شروع کر دیا ہے، انہیں ایک ٹویٹر صارف کی جانب سے بندوق کی تصویر بھیجی گئی اور ساتھ تحریر لکھی کہ ” اگلا نمبر آپ کا ہے ۔“



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uoxPAl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times