Sunday, July 19, 2020

انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار

انسانی حقوق کمیشن پاکستان
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کووڈ 19 سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کورونا پر حکومتی فیصلوں کا جائزہ لینے والی پارلیمانی کمیٹی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا نے حکمراں اداروں اور حکومتی اشرافیہ پر عوام کا اعتماد متزلزل کیا ہے۔

ایچ آر سی پی کے مطابق ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ صرف 25 فیصد عوام نے کورونا کے خلاف وفاقی حکومت کے اقدامات کو مؤثر کہا ہے جب کہ 94 فیصد کے خیال میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کورونا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

50 فیصد سے زائد کو خدشہ ہے کہ علاج اور امداد تک رسائی میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیاز برتا جائے گا اور 70 فیصد کے خیال میں کورونا سےخواتین گھریلو تشدد کے زیادہ خطرے میں آگئی ہیں۔

کمیشن نے کہا ہے کہ اقتصادی سرگرمی بڑھانے کے لیے لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے بجائے طلب بڑھائی جائے اور زیادہ ملازمتوں کی فراہمی کے لیے حکومت اپنے غیر ضروری اخراجات کم کرے۔

ایچ آر سی پی نے مطالبہ کیا ہے کہ بیکار پڑے سرکاری اداروں کو ختم کیا جائے اور کورونا کے خلاف اگلے محاذ پر لڑنے والے طبی عملے کو مناسب حفاظتی آلات فراہم کیے جائیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jnYUfe

0 comments:

Popular Posts Khyber Times