Sunday, July 19, 2020

سعودی حکومت کیجانب سے رواں سال حج کی ادائیگی سے متعلق خوشخبری، انتظار ہوا اختتام پذیر

سعودی حکومت کیجانب سے رواں سال حج کی ادائیگی سے متعلق خوشخبری سنادی ہے
حج سیکیورٹی فورس کمانڈر کا کہنا ہےکہ سعودی حکومت اور انتظامیہ نے حج کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مختلف ملکوں کے شہری محدود تعداد میں حج ادا کریں گے اور اس دوران سعودی یا غیرملکیوں کو بغیراجازت حج مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مکہ کے اطراف تمام چیک پوسٹ فعال کردی گئی ہیں اور حج سیکیورٹی فورس ضرورت پر بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن یا بعض شاہراہیں بند کرسکتی ہیں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہےکہ بغیرحج اجازت نامہ کے لے جانے والی ٹرانسپورٹ کمپنی پر جرمانہ ہوگا۔

منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں داخلے پر پابندی کا اطلاق 19 جولائی سے ہوگیا ہے۔

واضح رہےکہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار سعودی حکومت نے حج کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مختلف ملکوں کے شہر محدود تعداد میں حج ادا کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30yR4XU

0 comments:

Popular Posts Khyber Times