
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے کے باوجود سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1 ہزار 111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 45 پیسے کمی آئی جس کے بعد ڈالر 1 روپے 45 پیسے کمی سے 166 روپے 21 پیسے پر آگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری روز کے پہلے دن سوموار کو دہشتگردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا، دستی بم حملے اور فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
حملے کے دوران بھی مارکیٹ کے اندر کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی نقصان کے جاری رہیں یوں ملک دشمن عناصر کی معاشی بازو پر وار کرنے کی کوشش ناکام رہی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VKm6do
0 comments: