Thursday, July 16, 2020

ایف بی آرکی طرف سے نئی خبرسامنے آگئی، 50 ملین تک کے تمام انکم ٹیکس ری فنڈ کرنے کی ہدایت

50 ملین تک کے تمام انکم ٹیکس ری فنڈ کرنے کی ہدایت
مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 50 ملین تک کے تمام انکم ٹیکس ری فنڈ کے اجرا کی ہدایت کردی۔

عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت معیشت کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر حکام سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں مشیر خزانہ نے ایف بی آر کو 50 ملین تک کے تمام انکم ٹیکس ری فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جلد از جلد اس عمل کو مکمل کرنے پر زور دیا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ 50 ملین تک کے ری فنڈز آئندہ چند ماہ میں کلیئر کیےجائیں اور بقیہ ری فنڈز سے متعلق حکمت عملی وضع کی جائے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ سال 140 ارب کے ری فنڈز جاری کئے گئے اب آئندہ 2 ہفتوں میں 40 ارب تک کےری فنڈ جاری ہوں گے۔

اجلاس میں گیس و پاور سیکٹر میں سبسڈی اور زیرو ریٹڈ برآمدی شعبےکے امور بھی زیرغور آئے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ گیس اور پاور سیکٹر کیلئے 20 ارب کی سبسڈی کیلئے الگ سے اجلاس بلایا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/396gqjK

0 comments:

Popular Posts Khyber Times