Thursday, July 16, 2020

عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں: شبلی فراز

شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔

شبلی فراز نے عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں کی ٹوئٹر پیغام کے ذریعے وضاحت کی۔

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، ان کی تبدیلی کے حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاداور بددیانتی پر مبنی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیے جانے سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OtKxYO

0 comments:

Popular Posts Khyber Times