
گوجرانوالہ میں دو بھائیوں نے چھوٹے بھائی کو اور وزیر آباد میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر دیا۔
گوجرانوالہ کےعلاقے وزیر آباد میں گھریلو جھگڑے پر دو بھائیوں نے گلا دبا کر چھوٹے بھائی کوقتل کر دیا۔
پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، ملزمان نے گزشتہ روز بھائی کو قتل کرنے کے بعد لاش چہرہ جلا کر کھیتوں میں پھینک دی تھی۔
ادھر وزیر آباد کے ہی علاقے میں شوہر نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا، مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UEiNUz
0 comments: